چنتامنی:9 /اپریل(محمد اسلم؍ایس او نیوز)جس طرح ہر بچے کے لئے تعلیم ضروری ہے اسی طرح سے بچوں کا کھیل کود میں حصہ لینا بھی ضروری ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی۔وہ یہاں کے ویمنس کالج میں طالبات کے لئے منعقد ثقافتی و اسپورٹس کے سالانہ پروگرام کاشمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھیل میں ہار جیت دونوں کا ہی امکان رہتا ہے وہ طالب علم جوکہ کسی سبب سے مقابلہ ہارگئے انہیں ہرگیز حوصلہ ہارنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ طلبا پہلے سے زیادہ محنت کریں اور جیت کاعزم مصمم کے ساتھ مقابلہ میں حصہ لیں یقیناًکامیابی آپ کی قدم چومے گی ۔
پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپال رام کرشنپا نے انجام کی، اس موقع پر وظیفہ یاب ڈی ڈی پی آئی افسر ہنومنتپا بلدیہ صدر سجاتا شیونا کونسلر شرنیواس ریڈی ڈاکٹر راگھونات سمیت کئی احباب شریک رہے ۔